Jazba Blog

Also visit www.jazbablog.com

تازہ ترین خبریں


آج کی تازہ ترین
_________________________
قومی اسمبلی نے انتخابات لڑنے کے لئے امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کم سے کم بی اے ہونے کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی
_________________________
برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ، ڈاکوؤں نے 66 ملین ڈالر کے زیورات لوٹ لئے،وسطی لندن کے ایک جیولری سٹور میں دو خوش لباس ڈاکو داخل ہوئے اور وہاں سے سونے ، ہیرے اور مختلف اقسام کے زیورات کے 43 نگ لوٹ کر لے گئے
_________________________
قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو21اگست تک توسیع دینے کا فیصلہ ،پی سی او سے متاثرہ 37آرڈیننسز کو موجودہ اجلاس میں پیش نہیں کیاجائے گا،رمضان المبارک میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا ، آج ہونے والے اجلاس میں تمام پارلیمانی لیڈر ایک دوسرے کو قومی پرچم کے بیجز لگائیں گے، سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے
_________________________
بیت اللہ محسود کی ہلاکت بارے مقتدر اداروں نے صدر اور وزیراعظم کو پہلی بار مفصل رپورٹ پیش کردی ، کالعدم تحریک طالبان کے امیر کے زندہ ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ، ڈرون حملے میں وہ شدید زخمی ہوا ، نامعلوم مقام پر علاج کیا جاتا رہا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ، رپورٹ میں انکشاف ، ذرائع
_________________________
سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کا چیف جسٹس کو این آر او کے جائزے کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا مشورہ,این آر او کے تحت بہت سے افراد کو کرپشن کے مقدمات میں ریلیف دیا گیا، میرے موکل کو بھی ریلیف دیا جائے، ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر فضل جٹ کے وکیل کا عدالت میں موقف
_________________________
حکومت کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ، کسی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آصف زرداری،پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے، پیپلزپارٹی کے اراکین عوام کے مسائل کے ازالے کے لئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں، صدر مملکت کا پیپلز پارٹی پنجاب کے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب
_________________________
ایم کیو ایم کا سابق صدر مشرف کے خلاف ن لیگ کی طرف سے اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرار داد کی حمایت نہ کرنے کا اصولی فیصلہ‘ ن لیگ کے رہنماؤں نے قرار داد کی حمایت کیلئے رابطے تیز کردیئے
_________________________
کوسٹاریکا کے صدر آسکر اریا سوائن فلو میں مبتلا ہو گئے
_________________________
سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 80 روپے کی کمی مزید 40 سے 50 روپے کمی کا امکان
سیمنٹ کمپنیاں شدید بحران کا شکار
_________________________
اب ماضی کی طرح حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑینگے  امریکہ
بیت اللہ محسود ہلاک ہوگیا  طالبان زندہ ہونے کے ثبوت دینے کے قابل نہیں  جیف مورل
_________________________
بھارت  سوائن فلو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ممبئی میں سکول  کالج اور شاپنگ پلازے بند کردیئے گئے

_________________________
کل کی تازہ ترین
_________________________
بیت اللہ محسود زندہ ہے، ترجمان تحریک طالبان مولوی عمر کا دعویٰ
بیت اللہ صحت یاب ہوتے ہی میڈیا سے بات کریں گے، حکومت بیت اللہ کو ہلاک کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کر رہی ہے، امریکی ٹی وی سے گفتگو
_________________________
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ نے بیت الله محسود کو نشانہ بنانے کے لئے نو جاسوس طیارے تعینات کر رکھے تھے امریکی ٹی وی سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے سی آئی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بیت الله محسود کی ہلاکت بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ جاسوس طیاروں کے گشت میں اضافے کا نتیجہ ہے
_________________________
ایرن نے دنیابھر میں سوائن فلو کی وباء پھیلنے کے باعث عمرہ پر جانے والے زائرین کی پروازیں منسوخ کر دی ہیں یہ اقدام معتمرین کے تحفظ کی خاطر کیا گیا ہے،یہ بات ایرانی اخبار جمہوری الاسلامی نے ایوی ایشن حکام کے حوالے سے بتائی ہے
_________________________
اگست13 جمعرات کو برصغیر کی معروف پاپ سنگر نازیہ حسن کی آٹھویں برسی منائی جائے گی
_________________________
پشاور کے تاریخ میں رہزانی کی انوکھی واردات میں جرائم پیشہ افراد نے برف سے بھری ہو ئی گاڑی کو لوٹ لیا ۔ اور برف کے تمام سانچے اپنے قبضے میں لینے کے بعد جرائم پیشہ افراد نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت چھوڑ دیا ہے ۔ شہر کے مختلف مقامات پر برف مہنگے فروخت کرنے والے تاجروں کو دھمکی آمیز خطوط جاری کئے گئے ہیں
_________________________
پشاورقونصلیٹ؛امریکی سفارتکارکی ناپسندید حرکات، پاکستان مخالف سرگرمیاں، دفتر خارجہ نے ناپسندیدہ قرار دیکرملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا؛ نجی ٹی وی ،کوئی امریکی شہری پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ؛ امریکی سفارتخانہ،سٹیفن کیش نامی کوئی امریکی پشاور قونصلیٹمیں موجود نہیں ،پاکستانی حکومت نے کسی کو ناپسندیدہ قرار دیانہ ہی دفترخارجہ سے نوٹس موصول ہوا؛ ترجمان رچرڈ سنیلسائر،کوئی نوٹیفکیشن یااحکامات جاری نہیں کیے ،خبر بے بنیاد ہے؛ترجمان دفترخارجہ عبدالباسط
_________________________
صدر آصف علی زرداری نے مرحوم جسٹس صبیح الدین احمد کو 3نومبر 2007 ء کی پوزیشن پر بحال کردیا اور انہیں قانون کے مطابق تنخواہ اور دیگر مراعات ملیں گی
_________________________
میزائل حملے میں6سویلین ہلاک ہوئے ،طالبان ترجمان
بیت اللہ محسود زندہ اور خیریت سے ہے،طارق عظیم کی غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو
_________________________
برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے انکار،ٹیم کا دورہ انگلینڈمنسوخ کردیا گیا
بلائنڈکرکٹ ٹیم ویزے کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی،بر طانوی ہائی کمیشن
_________________________
حضرت لال شہباز قلندرکے سہ روزہ عرس مبارک کے موقع پر سندھ کے ثقافتی کھیل ملاکھڑے میں ملک بھر کے نامور ملھ پہلوانوں کے مابین زبردست مقابلے جاری
_________________________
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 73.61 ڈالر پر پہنچ گئیں
_________________________
) پاکستان میں گزشتہ پانچ برسوں میں بااثر شخصیات اور بڑے صنعتی اداروں کے ذمے واجب الادا 119 ارب روپے کے قرضے معاف کئے گئے‘ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 86 ارب روپے کے قرضے معاف کئے گئے جبکہ موجودہ زرداری حکومت نے بھی اپنے پیشرو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں 33 ارب روپے کا قرضہ معاف کیا
_________________________
سابق سربراہ مملکت پرویز مشرف کوسالگرہ کا تحفہ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
_________________________
شوگر ملز اور ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے باعث خوردہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 56روپے فی کلو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔شوگر ملز مالکان کی ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی کے بدترین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ، حکومت چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات میں ناکام ہوگئی
_________________________

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: