Jazba Blog

Also visit www.jazbablog.com

اردو نیوز


آج کی تازہ ترین
==============
مکہ مکرمہ کو بذریعہ ٹرین مدینہ منورہ سے ملانے کے لئے حرمین ریلوے کے منصوبے پر کام کرنے والے 660چینی کارکن اسلام کی حقانیت اور سعودی حکام کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر مشرف بہ اسلام ہوگئے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی – حرمین ریلوے پراجیکٹ پر پانچ ہزار چینی باشندے کام کررہے ہیں‘ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کارکنوں کے قبول اسلام سے چینی کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کی مخالفت کرنے والے افراد کے اعتراضات دور ہوگئے ہیں اور توقع ہے کہ ابھی مزید سینکڑوں کارکن دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں گے۔مکہ مکرمہ‘ جدہ اور مدینہ منورہ کو بذریعہ ریل آپس میں ملانے کے لئے 450کلومیٹر لمبی لائن بچھانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے جس پر سات ارب ریال لاگت آئے گی۔ یہ ٹرین 320کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور مکہ اور مدینہ کا درمیانی فاصلہ دو گھنٹے جبکہ جدہ سے مکہ کا فاصلہ صرف 30منٹ میں طے ہو سکے گا۔ یہ ٹریک کنگ عبدالعزیز ائرپورٹ جدہ پر اترنے والے مسافروں کو بھی مکہ اور مدینہ پہنچانے کے لئے استعمال ہو گا۔ منصوبے پر عملد رآمد کے لئے سعودی وزارت ٹرانسپورٹ اور الراجعی کنسوریشیم کے درمیان معاہدے پر دستخط اس سال 4مارچ کو کئے گئے تھے۔ چائنہ ریلوے الراجعی الائنس میں شامل ہے۔ یہ منصوبہ 2012ء کے وسط تک مکمل ہوگا اور اس سے ہر سال حج اور عمرہ کے لئے آنے والے30 لاکھ افراد کو دونوں شہروں کے درمیان محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولتیں میسر آئیں گی- سعودی ذرائع کے مطابق اس وقت سالانہ65لاکھ افراد حج اور عمرے کے لئے سعودی عرب آتے ہیں ‘ 2030ء تک یہ تعداد ایک کروڑ40لاکھ ہو جائے گی –
==============
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2009 ءء سمسٹر کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 15۔ ستمبر 2009ئئتک توسیع کردی۔ سہیل نزیر رانا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن سہیل نزیر رانا نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے کے خواہشمند نئے اور جاری امید واروں کی سہولت کے پیش نظر خزاں 2009ءء سمسٹر کے تمام پروگراموں میں داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں منگل 15۔ستمبر2009ءء تک توسیع کر دی گئی ہے۔
یونیورسٹی نے پہلے سے داخل (جاری) طلباء و طالبات کو کمپیوٹرائز ڈ داخلہ فارم بزریعہ ڈاک ان کے دئیے ہوئے پتہ پر ارسال کردئیے ہیں اگر کسی جاری امیدوار کو اب تک داخلہ فارم موصول نہ ہوا ہو ، تو انہیں ٍچاہئیے کہ کمپیوٹر ائزڈ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.aiou.edu.pk))سے ڈاؤن لوڈ کر لیں یا میٹرک ،ایف اے،بی اے کا نیا داخلہ فارم یونیورسٹی یا یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے خرید کر داخلہ فارم اور مقررہ فیس نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزدبرانچوں اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، بینک الفلاح لمیٹڈ اور حبیب بینک لمیٹڈ کی ملک بھر میں موجود تمام برانچوں میں منگل 15۔ ستمبر 2009ءء تک جمع کرا دیں۔ داخلہ فیس بزریعہ بینک ڈرافٹ قابل قبول نہیں ہو گی۔
==============
بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ‘ سیکرٹری داخلہ‘ سیکرٹری اطلاعات‘سیکرٹری اقتصادی امور ‘سیکرٹری الیکشن کمیشن فارغ
منصور سہیل نئے سیکرٹری اطلاعات ہوں گے‘ چوہدری قمر الزماں کو وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر کردیا گیا‘ تین صوبوں کے چیف سیکرٹریوں سمیت متعدد افسران کی گریڈ بائیس میں ترقی‘ وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری ‘ ڈی جی آئی بی جاوید نور ‘ آئی جی موٹر وے وسیم کوثر کی بھی گریڈ بائیس میں ترقی ‘ تبادلوں اور ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد .. وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کمال شاہ سمیت سیکرٹری اطلاعات اشفاق گوندل کو تبدیل کردیا ہے جبکہ متعدد افسران کو گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی دے کر وفاقی سیکرٹریز کے عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر ٹرانسفروں اور ترقیوں کی باضابطہ منظوری دی جس کے مطابق خواجہ شہاب الدین جو پہلے سیکرٹری صنعت و پیداوار کے طور پر کام کررہے تھے انہیں تبدیل کرکے سیکرٹری پرائیوٹائزیشن لگا دیا گیا ہے جبکہ غفار سومرو کو گریڈ بائیس میں تعینات کردیا گیا ہے وزیراعظم نے انعام الله خان اور ظفیر عباسی کو گریڈ بائیس میں ترقیاں دے کر سیکرٹری اقلیتی امور اور سیکرٹری سیاحت تعینات کیا ہے جاوید اختر کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ خالد ادریس کو بھی گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکرٹری زکواة و عشر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے نیلم علی کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر ایم ڈی او پی ایف جبکہ مس بتول قریشی کو بھی گریڈ بائیس میں ترقی دیتے ہوئے چیئرپرسن نیشنل ٹیرف کمیشن تعینات کیا گیا ہے احمد محمود زائد کو گریڈ بائیس میں ترقی دیتے ہوئے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن ‘ عبدالشفیق گریڈ بائیس میں ترقی دیتے ہوئے سیکرٹری خصوصی اقدامات ‘ غلام رسول کو گریڈ بائیس میں ترقی دیتے ہوئے چیئرمین سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن‘ گل احمد رنگ کو گریڈ بائیس میں ترقی دیتے ہوئے ڈی جی نارا ‘ آغا سرور قزلباش کو گریڈ بائیس میں ترقی دیتے ہوئے انہیں سیکرٹری مذہبی امور برقرار رکھا گیا ہے وزیراعظم نے انیس الحسن موسوی اور میجر معین کو گریڈ بائیس میں ترقی دیتے ہوئے سیکرٹری کھیل اور سیکرٹری ثقافت برقرار رکھا ہے جبکہ انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر منصور سہیل کو گریڈ بائیس میں ترقی دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات بنا دیا ہے وزیراعظم نے نیئر حسین کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکرٹری لیبر ‘ سبطین فضل حلیم کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکرٹری اقتصادی امور ‘ مس نرگس سیٹھی کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر وزیراعظم کی پرنسپل سیکرٹری ‘ آصف باجوہ کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر خصوصی سیکرٹری خزانہ‘ قمر زمان کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کرسید کمال شاہ کی جگہ سیکرٹری داخلہ ‘ امتیاز قاضی کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکرٹری سپیشل ویلفیئر ‘ اشتیاق احمد خان کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکرٹری الیکشن کمیشن‘ شاہد رشید کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر ایم ڈی سمیڈا برقرار رکھا گیا ہے‘ وزیراعظم نے ناصر کھوسہ کو ترقی دے کر چیف سیکرٹری بلوچستان ‘ جاوید اقبال کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر چیف سیکرٹری سرحد ‘ جاوید محمود کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر چیف سیکرٹری پنجاب‘ احمد بخش لہری کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکرٹری ہاؤسنگ و تعمیرات ‘ امتیاز عنایت کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر چیئرمین سی ڈی اے برقرار رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے پولیس گروپ کے سینئر افسران کی ترقیاں دی ہیں جنہیں گریڈ اکیس سے ترقی دے کر گریڈ بائیس دیا گیا ہے اور ترقی پانے والوں میں ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ ‘ سید شبیر احمد ‘ جاوید اقبال‘ طارق سلیم ڈوگر‘ جاوید نور ‘ ڈاکٹر وسیم کوثر اور خالد محمود شامل ہیں جبکہ وزیراعظم نے آڈٹ اور اکاؤنٹس سروس کے بھی چار افسران کو گریڈ بائیس میں ترقی دی ہے جن میں جاوید عارف‘ ایوب ترین ‘ عاطف عثمان‘ غلاب الدین شامل ہیں جبکہ فارن سروسز گروپ کے پانچ اراکین کو بھی گریڈ بائیس میں ترقی دی گئی ہے جن میں خالد خٹک‘ ہارون شوکت‘ ضمیر اکرم ‘ جلیل عباس جیلانی اور مسعود خان شامل ہیں جبکہ اطہر تاشر ‘ نجیب الله ملک ‘ سمیع سعید کو بھی گریڈ بائیس ترقیاں دی گئی ہے۔
==============
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ اور حج کے ویزے پر آنے وا لوں کو جدہ ‘ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سوا مملکت کے کسی چوتھے شہر میں جانے کی جازت نہیں -اس سلسلے میں مقامی باشندوں ا ور سعودیہ میں مقیم غیر ملکی کارکنوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ ایسے افراد کو غیر قانونی طور پر کسی دوسرے شہر لے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے والوں کو دو سال تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی‘ ان کی گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی اور ناجائز طور دوسرے شہروں کو جانے کی کوشش کرنے والے زائرین او رحاجیوں کو بھی 30ماہ تک قید اور 25ہزار ریال تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی-
سعودی حکومت نے عمرہ کے لئے آنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد مملکت میں نہ ٹھہریں اور وہاں حج کی ادائیگی تک قیام کرنے کے لئے محفوظ پناہ گاہ میں رہائش کا وعدہ کرنے والے غیر قانونی ایجنٹوں سے ساز باز کرنے سے اجتناب کریں-ویزا ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں رکنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے قید کی سزا دی جا رہی ہے اور بعد ازاں انہیں ملک بدر کر کے دوبارہ سعودی عرب آنے پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے- اس مقصد کے لئے ائیر پورٹوں پر آنے والوں کے فنگر پرنٹس لے کر انہیں محفوظ کرنے کا نظام معاون ثابت ہو رہا ہے
==============
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحانات برائے 1430ھ بمطابق 2009ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیابی کا تناسب 79فیصد رہا۔ امتحان میں2لاکھ ایک ہزار160طلباء و طالبات نے داخلہ بھجوایا ایک لاکھ 90ہزار 293 طلباء و طالبات نے امتحان دیا جس میں ایک لاکھ ایک ہزار 263طلباء اور 89ہزار 30طالبات امتحان میں شریک ہوئیں .درجہ عالمیہ بنین میں8ہزار216علماء اور عالمیہ بنات میں 11ہزار911 عالمات ‘ مجموعی طور پر20127علماء وعالمات وفاق المدارس کا امتحان دیکر فارغ التحصیل ہوئے نتیجہ کے مطابق پہلی پوزیشن درجہ عالمیہ کے مولانا بلال ولد محمد ابراہیم آف کراچی متعلم جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی نے 596نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ،جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے ہی مولانا عبدالحمید نے 586نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جامعہ دارالعلوم کے دو طلباء مولانا اخلاق آف مانسہرہ اور مولانا منہاج الدین آف بنوں نے585 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ عالمیہ بنات میں جامعہ انوار العلوم کیہال ابیٹ آباد کی طالبہ حفصہ ولد شہاب الدین نے 582نمبر لیکر پہلی مدرسہ خنساء للبنات شریف آباد کراچی کی طالبہ حفصہ ولد ابراہیم اور جامعہ سید حفصہ راولپنڈی کی فاطمہ ظفر نے 562نمبر لیکر دوسری پوزیشن جامعہ انوار السلام کہیال ایبٹ آباد کی سلمی ولد شہاب الدین نے 560 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ موقوف علیہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کے عمران خان نے 595 نمبر حاصل کرکے پہلی جامعة العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد عدنان احمد اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد خلیق نے 593نمبر لیکر دوسری جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے ارسلان نے590نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی درجہ عالمیہ بنین میں جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عمران خان نے 595 نمبر پر پہلی دارالعلوم کراچی کے 2طلباء سید احسان اللہ آغا نے 592نمبر پر دوسری اور طاہر محمود نے 577نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ بنین میں جامعہ اسلامیہ امدادیہ گلشن امدادیہ فیصل آباد کے رضوان نے 587نمبر حاصل کرکے پہلی جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد ابراہیم نے 585 نمبر پر دوسری ‘ جامعہ فاروقیہ کراچی کے ابرار حسین نے 584نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن لی۔ درجہ ثانویہ عامہ بنین میں چار پوزیشن ادارہ معارف القرآن پیراڈائز کراچی کے 4طلباء جنید اسلم نے 595 نمبر پر دوسری اور حسنین معاویہ نے 592نمبر حاصل کرکے شہری پوزیشن لی۔ درجہ متوسطہ بنین میں جامعہ دارالعلوم رحیمیہ پیر کالونی ملتان کے محمد حسین جلیل آف ملتان نے 664 نمبر لیکر پہلی پوزیشن لی۔ محمد آصف نے 660نمبر پر دوسری‘ عرفان باجوہ 657پر تیسری پوزیشن پر رہے۔ درجہ عالیہ بنات میں جامعہ دارالقرآن فیصل آباد حاجرہ نے 598 نمبر حاصل کرکے پہلی‘ مدرسة البنات فاطمہ الزاہرہ ابیٹ آباد کی عائشہ جدون نے583نمبر دوسری‘ جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کی انعم رفیق نے 581 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن لی۔ درجہ ثانویہ عامہ بنات میں جامعہ مریم صدیقیہ پشاور کی سائرہ نے 598نمبر پر پہلی‘ جامعہ بنوریہ للبنات مانسہرہ کی اسماء نے596نمبر پر سوم رہی۔ درجہ شہادت الدرسات الدینیہ سال اول بنین میں جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی کالونی کے عبدالحمید نے 675نمبر پہلی پوزیشن مدرسہ تعلیم القرآن بہاولپور کے رول نمبر819عطاء اللہ 664 نمبر پر دوم‘ جامعہ اسلامیہ راولپنڈی کے رول نمبر598 طیب خلیل 648پر سوم رہے۔ درجہ شہادت الاراسات دینیہ سال دوم میں معہد الخلیل اسلامی کراچی کے 3طلباء رول نمبر914محمد بابر خان 650نمبر پر اول ‘رول نمبر912محمد شاکر 638نمبر پر دوم اور رول نمبر 908شکیل احمد 631 نمبر پر سوم رہے۔ درجہ شہادت الاراسات الاینیہ سال سوم بنین میں دارالعلوم الاسلامیہ لاہور کے 3طلباء رول نمبر1166عامر اقبال 621نمبر پر اول‘ رول نمبر1175افتخار علی 615 نمبر پر دوم اور رول نمبر1168محمد اویس 606نمبر حاصل کرکے سوم رہے۔ درجہ شہادت الاراسات سال اول بنات میں مدرسہ سمیہ کراچی کی رول نمبر1778 مہر النساء نے 670 لیکر پہلی جامعة العلم کراچی کی رول نمبر1875 ثریا 669نمبر پر دوم‘ معہد الخلیل کراچی کی سروش 663 نمبر پر سوم رہی۔ درجہ شہادت الارسات بنات سال دوم میں جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی کی رول نمبر2461حفظہ نے 671نمبر لیکر پہلی جامعہ دارالعلوم کراچی کی رول نمبر2465شفیقہ نے 668نمبر پر دوسری‘ معہد الخلیل اسلامیہ کی رول نمبر2520عائشہ نے 663نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی‘ درجہ شہادت الاراسات بنات سال سوم میں جامعہ دارالعلوم کراچی کی رول نمبر2911 ثمرین نے 666نمبر لیکر پہلی معہد الخلیل کراچی کی 2طالبات رول نمبر2930حدیقہ نے 662نبمر پر دوسری اور رول نمبر2931حفصہ نے 646نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایک ہزار115امتحانی سنٹر بنائے گئے تھے۔ خوشگوار ماحول میں امتحانات ہوئے چیکنگ بھی انتہائی شفاف رہی‘ قبل از وقت کوئی غیر آؤٹ نہیں۔
==============
،ثوبیہ شیراز کے بارے میں پولیس اور دیگر تمام تحقیقاتی اداروں کی رپورٹوں میں مدرسہ انتظامیہ کو بری الذمہ قرار دینے کے باوجود مدارس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ ناقابل فہم ہے. مجلس علماء کشمیر

اسلام آباد.دینی مدارس کا ٹرائل افسوسناک ہے ،ثوبیہ شیراز کے بارے میں پولیس اور دیگر تمام تحقیقاتی اداروں کی رپورٹوں میں مدرسہ انتظامیہ کو بری الذمہ قرار دینے کے باوجود مدارس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ ناقابل فہم ہے ، دس ماہ پرانا واقعہ کسی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اچھالا جا رہا ہے ،حقوق نسواں کے نام نہاد علمبردار فنڈز کے حصول کے لیے بلاتحقیق سادہ لوح خاندان کو استعمال نہ کریں ان خیالات کا اظہار مجلس علماء کشمیر کے رہنما ء مولانا عبدالوحید قاسمی،مولانا قاری زاہدصدیقی،مولانا یونس خان،مفتی محمد آصف شاکر اور مولاناعبدالکریم ہاشمی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ مصباح العلوم کی طالبہ کے قتل کے حوالے سے پروپیگنڈہ مہم ایک سوچے سمجھے منصوبے کاحصہ ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ ثوبیہ شیراز کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروا ئی جائیں۔ انہوں نے سادہ لوح خاندان کو استعمال کرنے والے عناصرسے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پریس کانفرنس کرنے سے پہلے ہمارا موقف تو معلوم کر لیتے لیکن انہوں نے اس کی زحمت نہیں کی ۔انہوں نے ایسے عناصر کو دعوت دی ہے کہ وہ مدرسہ انتظامیہ سے ملاقات کر کے اصل حقائق معلوم کر یں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی جامعہ مصباح العلوم میں پانچ سو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں ان کاادارے میں قیام پانچ سو خاندانوں کی طرف سے ادارے پر اعتماد کا اظہار ہے اگر کسی طالبہ کے قتل میں ادارہ ملوث ہوتا تو اتنے خاندانوں کی بچیاں کبھی بھی ادارے کے سپرد نہ ہوتیں ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس او ر دیگر تحقیقاتی اداروں کی تمام رپورٹوں میں مدرسہ انتظامیہ کو بے گناہ قرار دیاگیا ہے اس کے باوجود مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ ناقابل فہم ہے ۔ علماء کرام نے کہا کہ ثوبیہ شیراز اگرچہ 2007سے 2008ء تک مدرسہ مصباح العلوم میں زیر تعلیم رہی ہے لیکن جس وقت و ہ جاں بحق ہوئی اس وقت وہ ادارے کی باقاعدہ طالبہ نہیں تھی۔علماء نے مطالبہ کیا کہ اس کے والد اور دیگر ورثاء کو بھی شامل تفتیش کیا جائے،ثوبیہ کی خودکشی کی وجوہات منظر عام پر لائی جائیں اور اس پروپیگنڈہ مہم کے پس پردہ مقاصد کو بے نقاب کیا جائے ۔
==============
کالعدم تحریک اور دیگر دہشت گرد گروپ خود کش حملوں کے ذریعے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلان، وزیراعلی شہباز شریف سمیت اہم حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں ، انٹیلی جنس رپورٹ میں ا نکشاف
==============
رمضان المبارک کا آغاز آج سے ہوگا ،رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس ماہ کی آمد پر صدر اور وزیر اعظم کی پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکبادیں،رمضان رحمتوں ،برکتوں اور گناہوں سے توبہ کا ماہ ہے ،دین اسلام میں شدت و انتہا پسندی ،تنگ نظر کی بجائے میانہ روی اور اعتدال پسندی کے فروغ کا درس دیا گیا ہے ،روزے کا بنیادی مقصد سیرت اور کردار کی تعمیر ہے ،ملک اپنی تاریخ کے نازک دور سے گزررہا ہے ،جمہوری حکومت ملک کو کٹھن اور مشکل صورت حال سے نکالنے میں پرعزم ہے،مقدس ماہ میں متاثرین مالاکنڈ کو یاد رکھنا چاہیے ،زرداری / گیلانی کا رمضان المبارک کے موقع پر پیغامات
==============
وزیر اعظم کا تمام بندر گاہوں پر ڈیوٹی کی شرح 10 فیصد کم کرنے اورگوادر پورٹ پر تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان ،میثاق جمہوریت کے تحت نیا احتساب بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا: گیلانی،بلدیاتی نظام کے حوالے سے صدر کے اختیارات اکتوبر میں ختم ہو جائیں گے ،فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی ،نواز شریف کو مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں ان کی ناراضگی کو جلد ختم کر دوں گا ، ہماری حکومت میں میری منظوری کے بغیر کسی بھی شخص کے ٹیلی فون ٹیپ نہیں ہو سکتے ،وزیر اعظم کی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کے دورے کے موقع پر گفتگو
==============
طالبان شورٰی نے حکیم اللہ محسود کو بیت اللہ محسود کی جگہ تحریکِ طالبان پاکستان کا نیا امیر مقرر کردیا، اعظم طارق تحریک کا مرکزی ترجمان مقرر ،بیت اللہ محسود ہلاک نہیں ہوئے بلکہ سخت بیمار ہیں ،اسی وجہ سے وہ روپوش ہیں، بیت اللہ کی وصیت ہے کہ ان کی زندگی میں تحریک کا نیا امیر مقرر کیا جائے،قائم مقام امیر مولوی فقیر محمد کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
==============
پشاور کے بیشتر علاقوں اور افغان مہاجرین بستیوں میں پہلا روزہ رکھا گیا ,غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی پر پابندی عائد کی جائے ،شہریوں کا مطالبہ
==============
خواجہ سراؤں نے مردوں کو کرکٹ کے ایک میچ میں شکست دے دی، سکھر میونسپل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں خواجہ سراؤ کی کرکٹ ٹیم نے حیران کن طور پر مردوں کی کرکٹ ٹیم کو شکست دے دی
==============
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بیمار پڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ایشوریا رائے اوٹی میں ابھیشک بچن کے ساتھ فلم روانا کی شوٹنگ میں مصروف تھی جہاں انہیں سینے میں انفیکشن کی شکایت ہوئی جبکہ ان میں فلو کی علامات بھی نظر آ رہی ہیں جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ امیتابھ بچن کے مطابق ایشوریا کو ہفتے کے روز سخت بخار تھا تاہم اتوار کے رزو ان کی حالت بہتر تھی
==============
وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہے ،رچرڈ ہالبروک
نواز شریف مقبول رہنماء ہیں، ان سے دوری امریکہ کے مفاد میں نہیں ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے ، سوات میں طالبان کی موجودگی یا خاتمے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ،اسلام آباد کو چار سے چھ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز دیئے ہیں ،زید دینے پر غور کیا جارہا ہے، طیارے میں صحافیوں سے گفتگو
==============
امریکہ میں گرفتاری بدقسمتی ہے تاہم معافی مانگنے کا مطالبہ نہیں کرونگا ، شاہ رخ خان
بھارتی حکومت کا بالی ووڈ کے اداکار کی گرفتاری کامعاملہ امریکی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
==============
انٹرپول نے حکومت پاکستان کی درخواست پر سنگین جرائم میں ملوث 25 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے‘ گجرات کا اٹھارہ سالہ محمداکرام صحت اور زندگی کے جرائم جبکہ لاہور کی رہائشی خاتون تسلیم گل پر اغواء کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے، ملزمان مختلف ممالک میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور یہ دہشت گردی‘ قتل، اغواء ‘ ڈکیتی‘ دھماکہ خیز مواد رکھنے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں،‘ انٹرپول
==============
قائداعظم تقسیم ہند کے ذمہ دار نہیں ، جسونت سنگھ ,نہرو نے جناح کی وفاقی پولیسی کی مخالفت کی تھی ، انٹرویو ، جناح پر کتاب آج منظر عام پر آئے گی
==============
میوزیکل گروپ یوٹو نے لندن میں تراسی ہزار سے زائد شائقین کے سامنے پرفارم کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں یوٹو کی شاندار پرفارمنس نے ہزاروں مداحوں کو محظوظ کیا سٹیڈیم کا سٹیج اس طرح بنایا گیا تھا کہ شائقین شو کو چاروں جانب سے دیکھ سکتے تھے اس سے پہلے دو ہزار آٹھ میں فو فائٹرز نے تراسی ہزار مداحوں کے سامنے پرفارم کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا
==============
وفاقی حکومت نے ستائیس دسمبر 2007بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ملک بھر میں ہنگاموں اور دیگر واقعات کے نتیجے میں نجی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں نقصانات کا بوجھ سرحد ، سندھ اور پنجاب حکومت کو برداشت کرنا پڑیگا ۔ نقصانات کے معاوضوں کے لئے سفارشات تیار کر نے کے لئے وفاقی حکومت نے ایک کمیشن تشکیل دیا تھا جس کا سربراہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر عثمان علی جی عیسانی کو بنایا گیا تھا ۔کمیشن نے پشاور سمیت صوبے بھر میں ایک ہزار سے زائد متاثرین کے نجی املاک کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی تھی جس کے تحت تقریباً چار کروڑ روپے سے زائد کا کلیم کیا گیا تھا ۔ جبکہ کمیشن نے سندھ میں تین ہزار 891متاثرین کی نجی املاک کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی جس کے تحت دس کروڑ 72لاکھ سے زائد کا کلیم کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے ڈپٹی سیکرٹری نے حکومت سرحد، سندھ اور پنجاب کو لیٹر نمبر 1-2-2008/poll.lکے تحت بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے ہنگاموں میں کسی بھی قسم کے نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے اور یہ معاملہ صوبائی حکومتوں کو از خود طے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے ہنگاموں کے دوران 91افراد جاں بحق ہو ئے اور مجموعی طور پر 147زخمی ہو ئے ۔ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود اب تک متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی نہیں ہو ئی
==============

hajj

    balancetax

      shoaibakhtar

        madaris

          eclipse

            madariswordshop

              quaidpicture

                oldman

                  rain

                    gangajamna

                      korea

                        atombomb

                          student

                            indianmedia

                              hajj

                                india-mood

                                  cmpunjab

                                    katrina-suleman

                                      4 Comments

                                      1. salam sir,
                                        My result F.A please tell me sir. Roll No. af390267

                                      2. My result F.A please tell me sir. Roll No. af390267

                                      Trackbacks

                                      1. AIOU announces F.A/F.Sc, BA results « Jazba's Blog| Growing Pakistani Blog|Latest Pictures|Latest News|Pakistani Cartoons|Stories of the Week
                                      2. Wafaq ul Madaris Al-Arabiya reject Survey forms of all Madaris in NWFP, FATA « Jazba's Blog| Growing Pakistani Blog|Latest Pictures|Latest News|Pakistani Cartoons|Stories of the Week

                                      Leave a Reply

                                      Fill in your details below or click an icon to log in:

                                      WordPress.com Logo

                                      You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

                                      Twitter picture

                                      You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

                                      Facebook photo

                                      You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

                                      Google+ photo

                                      You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

                                      Connecting to %s

                                      %d bloggers like this: